سندھ کی طرف بڑھتے خطرناک سیلابی ریلوں کی کیا صورتحال ہے، جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

بھارت کی طرف سے چھوڑا جانے والا ریلا دریائے سندھ روجھان میں داخل ہو گیا ہے، جس سے دریا میں روجھان کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔

 روجھان میں دریائے سندھ میں بھارت کی جانب سے ریلا چھوڑے جانے کی وجہ سے طغیانی آئی ہوئی ہے، اور سیلاب سے ہزاروں ایکڑ کپاس، مونگی اور دیگر فصلیں تباہ ہو گئیں۔

طغیانی سے کچہ میانوالی، کچہ مندری، میراں پور، کچہ چوہان، ڈیرہ دلدار سمیت متعدد موضع جات زیر آب آ چکے ہیں، سیلاب متاثرین کے گھر اوراسکول بھی سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں، سیلابی علاقوں سے متاثرین کو محفوظ جگہ پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پنجاب پولیس انتظامیہ کی طرف سے سیلابی علاقے فوری خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، روجھان انتظامیہ کی طرف سے سیلابی علاقوں میں فلڈ ریلیف اور خیمہ بستیاں قائم کر لی گئیں، متاثرین نجی کشتیوں کے ذریعے بھی محفوظ جگہ پر منتقل ہونے کی تگ و دور کر رہے ہیں۔

Related Posts