پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل فیا خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔
فیا خان المعروف صوفیہ خان پاکستانی فیشن انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تمام بڑے برانڈز کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طلاق کا اعلان کیا ہے۔
فیا خان کی پہلی شادی ڈائریکٹر سے ہوئی تھی لیکن دونوں میں علیحدگی ہوگئی جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے جرمنی میں ترک شخص توگلا ایرکن سے شادی کی, ان کی ایک بیٹی ہے, لیکن اب جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
ماڈل نے تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ پھر سے ان کی طلاق ہوگئی لیکن وہ اپنی تین خوبصورت بیٹیوں کے ساتھ بے حد خوش نصیب ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ وہ بیٹیوں کے ہمراہ زیادہ مضبوط اور زیادہ عقلمند ہوچکی ہیں، انہوں نے ابھی ہار نہیں مانی، زمانہ دیکھے گا کہ وہ کیسے آگے بڑھتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ کوئی ان سے ذاتی سوالات نہ کرے، بس ان کا رشتہ ٹوٹنا تھا، اسی پر بات ختم ہوتی ہے۔
فیا خان نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے اور ان کی بیٹیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








