اسٹاک مارکیٹ نے سب کو چونکا دیا؛ سرمایہ کاروں کے چہرے کھِل اٹھے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 800 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 9 بج کر 50 منٹ پر انڈیکس 155,246 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا جو کہ گزشتہ کاروباری سیشن کے اختتام پر 154,439 پوائنٹس تھا۔

گزشتہ کاروباری روز یعنی جمعے کو مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی تھی، جب انڈیکس میں 1,701 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کاروبار 154,439 پر بند ہوا۔ اس روز 98 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، جس کی مالیت 39.91 ارب روپے رہی۔

جمعے کو 476 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 180 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 263 میں کمی اور 33 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی کمپنیوں میں ایف نیشنل ایکوئٹیز، آغا اسٹیل انڈسٹریز اور پرویز احمد کمپنی شامل رہیں۔

خیبر ٹیکسٹائل ملز اور رفحان میز پروڈکٹس کے شیئرز میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی اور یونی لیور فوڈز کے شیئرز میں نمایاں کمی ہوئی۔

فیوچر مارکیٹ میں کل 18 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، جس میں 328 کمپنیوں نے حصہ لیا۔

Related Posts