ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سروائیکل کینسر مہم کا آغاز آج سے ہورہا ہے انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کردی گئیں انسداد سروائیکل کینسر ویکسی نیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔
سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی میں ایک سیمینار کے دوران بتایا کہ اس مہم کے تحت ملک بھر میں تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ اور سندھ میں 41 لاکھ بچیوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال ویکسین مفت فراہم کی جارہی ہے تاہم مستقبل میں اس کی خریداری لازمی ہوگی۔
سعید غنی نے کینسر کو ایک مہنگا اور تکلیف دہ مرض قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچاؤ کے لیے یہ ویکسین بہت ضروری ہے۔
یہ ویکسین خاص طور پر سرویکل کینسر کے خلاف مؤثر ہے جو خواتین میں ایک عام اور خطرناک بیماری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








