سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ! جانتے ہیں علی ظفر کا کنسرٹ کب اور کہاں ہوگا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Ali Zafar announces fundraising concert for flood victims
ONLINE

پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اعلان کیا ہے کہ وہ 27 ستمبر کو لاہور میں ہونے والا اپنا کنسرٹ سیلاب متاثرین کے لیے وقف کریں گے۔

یہ خصوصی کنسرٹ الحمرا کلچرل کمپلیکس میں شام 7 بجے شروع ہوگا، جس کا مقصد ان ہزاروں خاندانوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا ہے جو حالیہ تباہ کن سیلاب میں اپنے گھر، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

 

علی ظفر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیتے ہوئے اس کنسرٹ کو اپنے کیریئر کے سب سے اہم اور یادگار پروگراموں میں سے ایک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض موسیقی نہیں بلکہ ایک صدا ہے تاکہ ہم سب مل کر ان متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن بن سکیں جو اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کنسرٹ میں دیگر بڑے موسیقار بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے، جن کے نام جلد ہی ظاہر کیے جائیں گے۔

علی ظفر نے واضح کیا کہ کنسرٹ سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی اور عطیات علی ظفر فاؤنڈیشن کے ذریعے سیلاب متاثرین تک پہنچائے جائیں گے، جو پہلے ہی ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

گلوکار نے کہا کہ یہ تقریب صرف ایک میوزیکل شو نہیں بلکہ متاثرین کی بحالی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم ہے۔

Related Posts