بھارت کی نامور بیڈ منٹن اسٹار جویلا گٹا نے ماں بننے کے بعد ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے لاکھوں دل جیت لیے۔ اپریل میں بیٹی میرا کی پیدائش کے بعد وہ ایک اسپتال میں ڈونر ملک ڈرائیو کے ذریعے ماں کا دودھ عطیہ کر رہی ہیں اور اب تک 30 لیٹر دودھ دے چکی ہیں۔
جویلا گٹا نے اپنے شوہر اور معروف اداکار و پروڈیوسر وشنو ویشال کے ساتھ یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی تاکہ نوزائیدہ بچوں خصوصاً قبل از وقت پیدا ہونے والے اور بیمار بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر ہو۔
"Breast milk saves lives.For premature and sick babies, donor milk can be life changing. If you're able to donate, you could be a hero to a family in need. Learn more, share the word, and support milk banks! 💜 #BreastMilkDonation #DonateMilk #InfantHealth pic.twitter.com/qbMle3pgpR
— Gutta Jwala 💙 (@Guttajwala) August 17, 2025
ان کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچوں کے لیے زندگی بچانے والا امر ہے اور جو خواتین عطیہ دینے کے قابل ہیں وہ کسی ضرورت مند خاندان کے لیے ہیرو بن سکتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جویلا پچھلے چار ماہ سے باقاعدگی کے ساتھ دودھ عطیہ کر رہی ہیں تاکہ وہ بچے بھی فائدہ اٹھا سکیں جن کی مائیں دنیا میں نہیں رہیں یا جو نازک حالت میں اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
ایک شخص نے ان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماں کے دودھ میں ڈی ایچ اے پایا جاتا ہے جو کسی پاؤڈر یا ڈیری دودھ میں موجود نہیں ہوتا اور یہ بچوں کی جسمانی و دماغی نشوونما کے لیے انتہائی ضروری ہے۔‘‘
Breast Milk Contains DHA which is Not available In Powdered of Other Dairy Milk. DHA is Responsible for Kids Overall Development like Physical and Cognitive. Its Works on Physical and Mental Progress of the Kid. So Thank you For doing this Nobel Cause.
— Anuragi Ki Kalam Se (@anuvedi) August 18, 2025
سوشل میڈیا پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھاکہ کمال ہے! ہمیں آپ پر فخر ہے جویلا ، آپ ہمیشہ چیمپئن رہی ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا آپ ایک سچی ہیرو ہیں، سونے دل والی ایتھلیٹ۔
یاد رہے کہ جویلا اور وشنو کی شادی 22 اپریل 2021 کو ہوئی تھی اور چار سال بعد اپنی شادی کی سالگرہ کے دن ہی انہوں نے بیٹی میرا کو خوش آمدید کہا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








