ایک کروڑ 65 لاکھ تک کی پیشکش! تنو شری دتہ کے 11 سال سے بگ باس کی آفرز ٹھکرانے کی وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Tanushree Dutta reveals rejecting Bigg Boss for 11 years despite crore offers
ONLINE

اداکارہ تنو شری دتہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ گیارہ برسوں سے انہیں بگ باس میں شرکت کی پیشکش کی جا رہی ہے لیکن وہ ہر سال اسے صاف طور پر مسترد کر دیتی ہیں۔

بالی ووڈ ٹھکانا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے منتظمین مسلسل ان سے رابطہ کرتے ہیں مگر وہ ہر بار انہیں ڈانٹ کر منع کر دیتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Bollywood Bubble Television (@bollywoodbubbletelly)

 

تنو شری نے واضح کیا کہ وہ ایسی جگہ پر نہیں رہ سکتیں جہاں محدود آزادی ہو، یہاں تک کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ بھی ایک ہی جگہ پر نہیں رہتیں کیونکہ ہر فرد اپنی الگ پرائیویسی چاہتا ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بگ باس انتظامیہ نے انہیں ایک کروڑ 65لاکھ روپے کی پیشکش بھی کی تھی کیونکہ اسی قدر رقم ایک اور معروف بالی ووڈ اداکارہ کو دی گئی تھی جنہیں ان کے برابر کا سمجھا جاتا تھا۔

حتیٰ کہ ایک اسٹائلسٹ، جو بگ باس مینجمنٹ سے منسلک ہے، نے کہا کہ اس رقم میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے لیکن تنو شری نے صاف طور پر انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسی بندشوں والی زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔

Related Posts