ایمی ایوارڈز: سڈنی سوینی کی سرخ لباس میں ادائیں، مداح پلکیں جھپکانا بھول گئے، شاندار تصاویر

تازہ ترین

تازہ ترین

Sydney Sweeney Slays in Custom Emmy Awards Gown Of Scarlet Satin
ONLINE

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ سڈنی سوینی نے 2025 کے ایمی ایوارڈز میں بطور پریزنٹر ریڈ کارپٹ پر شرکت کی اور اپنے دلکش انداز سے سب کو متاثر کر دیا۔

وہ آسکر ڈی لا رینٹا کا تیار کردہ ریشمی اور بغیر آستینوں والا سرخ لباس زیبِ تن کیے ہوئے تھیں ،کیمروں کی روشنیوں میں سوینی کا اعتماد بھرا انداز اور مسکراہٹ ایوارڈ تقریب کے سب سے نمایاں لمحات میں شمار ہوا۔

View this post on Instagram

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

 

ایوارڈ تقریب میں سڈنی سوینی کو کسی نامزدگی میں شامل نہیں کیا گیا تاہم ان کا مشہور ڈرامہ یوفوریا تیسرے سیزن کے ساتھ رواں برس ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس کی ریلیز کے بعد وہ آئندہ سال ایمی ایوارڈز کے لیے اہل قرار دی جا سکتی ہیں۔

Sydney Sweeney stuns in strapless red gown as presenter at the 2025 Emmys

سڈنی سوینی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے کام کو بے حد پسند کرتی ہیں اور اسی وجہ سے خود کو مسلسل مصروف رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق اگر انسان اپنے کام سے محبت کرتا ہو تو یہ کبھی بوجھ نہیں لگتا بلکہ روزانہ اس پر محنت کرنے کا دل چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ چھ ماہ کا وقفہ لینے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں کیونکہ یہ انہیں بے چینی میں مبتلا کر دیتا ہے تاہم وہ نئے اور دلچسپ پروجیکٹس کے لیے وقت ضرور نکالتی ہیں۔

سڈنی سوینی کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں تو آئندہ تین سے چار سال کے لیے اپنے تمام شیڈول لاک کر سکتی ہیں لیکن وہ کچھ مواقع کھلے چھوڑنا پسند کرتی ہیں۔ اداکارہ نے آن لائن تبصروں کے حوالے سے بھی کہا کہ وہ عوام کی رائے پر نظر رکھتی ہیں لیکن اسے اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیتیں۔

Related Posts