کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ کراچی جیسے شہر میں بھی کوئی دریا ہوگا؟ آپ کو یقین نہیں آئے گا، مگر یہ کوئی ناممکن بات ہرگز نہیں ہے۔
گزشتہ روز جب کراچی کی ملیر ندی ایک زورآور دریا کے منظر میں بدل گئی اور اس میں طغیانی آئی تو یہ منظر دیکھ کر کراچی کے شہری حیران رہ گئے۔ بہت سے لوگ یہ سوچنے لگے کہ آخر کراچی میں دریا کہاں سے آ گیا؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ملیر ندی کوئی نیا دریا نہیں بلکہ شہر کی قدیم اور قدرتی پہچان ہے۔
دریائے ملیر اور کراچی کی سرسبز وادی
یہ دریا بارش کے پانی کو کھیرتھر کے پہاڑوں سے سمیٹ کر سمندر تک لے جاتا ہے۔ ماضی میں اس کے کناروں پر سرسبز کھیت، شاداب باغات اور کھجوروں کے گھنے درخت ہوا کرتے تھے، جس کی وجہ سے اسے “کراچی کی سبز وادی” کے نام سے یاد کیا جاتا تھا۔
بدقسمتی سے گزشتہ کئی برسوں میں ندی کے اطراف غیر قانونی قبضے بڑھتے گئے اور اس کی قدرتی خوبصورتی ماند پڑتی گئی۔ لیکن طویل عرصے بعد ہونے والی حالیہ بارشوں نے ملیر ندی کو ایک بار پھر اپنی اصل شکل میں زندہ کر دیا۔
ماہرین کے مطابق اگر ندی کے قدرتی بہاؤ کو محفوظ رکھنے اور غیر قانونی تعمیرات کو ختم کرنے کے اقدامات کیے جائیں تو یہ ندی ایک بار پھر دریا بن کر شہر کے ماحول اور حسن کو نکھار سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








