آج سونا خریدنے یا بیچنے کا سوچ رہے ہیں؟ جانیں تازہ ترین ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Latest gold prices in Pakistan today- July 11, 2025
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں منگل 16 ستمبر سونے کی قیمت مستحکم ہیں،آج فی تولہ سونا 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے میں فروخت ہورہا ہے اور یہ قیمتیں سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن سونے کی نئے نرخ جاری کرے گی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے برقرار ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر مستحکم رہی۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں ہلکی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 13 روپے کمی کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 443 روپے تک جا پہنچی۔

دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھا گیا اور شرح فی اونس 3 ہزار 643 ڈالر پر مستحکم رہی جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے۔

Related Posts