پاکستان سے نفرت کا دکھاوا بھی کام نہ آیا! یوسف پٹھان کو عدالت نے زمین خالی کرنے کا حکم کیوں دیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Gujarat HC Orders Yusuf Pathan to Vacate Government Land Declaring Him Encroacher
ONLINE

گجرات ہائی کورٹ نے ٹرائنا مود کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹ کھلاڑی یوسف پٹھان کو ودوڈارا کے ٹنڈالجا علاقے میں سرکاری زمین غیر قانونی طور پر قبضے میں رکھنے پر قابض قرار دے دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس پلاٹ کو خالی کریں۔

عدالت نے واضح کیا ہے کہ مشہور شخصیات بھی قانون کے دائرے سے باہر نہیں ہو سکتیں اور قانون سے استثنیٰ دینا غلط مثال قائم کرتا ہے۔

یہ تنازعہ 2012سے جاری ہے، جب ودوڈارا میونسپل کارپوریشن نے یوسف پٹھان کو ایک نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ اس زمین کو خالی کریں کیونکہ یہ زمین سرکاری ہے اور وہ اسے غیرقانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

 

یوسف پٹھان نے اس نوٹس کو چیلنج کیا اور کیس گجرات ہائی کورٹ تک گیا۔عدالت نے یوسف پٹھان کی عرضی مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ وہ پلاٹ کا غیر قانونی مالک ہے۔

پٹھان نے عرضی میں یہ استدعا کی تھی کہ وہ اور ان کے بھائی عرفان پٹھان دونوں معروف کھیل شخصیات ہیں اور ان کی حفاظت کے پیشِ نظر پلاٹ کو خریدنے دیا جائے، مگر ریاستی حکومت نے 2014میں اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ چونکہ یوسف پٹھان جیسے عوامی نمائندے اور مشہور شخصیت پر عوام کا بڑا اثر ہوتا ہے، اس لیے ان کی قانونی پابندی کی ذمہ داری عام افراد سے بھی زیادہ ہے۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر مشہور شخصیات کو قانون سے مستثنیٰ رکھا جائے، تو اس سے عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد کمزور ہوگا۔

افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست: عرفان پٹھان خوشی سے نہال، گراؤنڈ میں بھنگڑے ڈال دیے

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ کے دوران پٹھان برادران پاکستان کیخلاف زہر الگنے میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔

عرفان پٹھان پاکستان کیخلاف نفرت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں چھوڑتے جبکہ یوسف پٹھا ن نے چند ہفتے قبل لیجنڈز لیگ میں پاکستان کیخلاف کھیلنے سے انکار کرکے پاکستان سے شدید نفرت کا اظہار کیا تھا۔

Related Posts