ایک اور جنسی درندہ نیفے میں گولی چلنے سے زخمی؛ سیالکوٹ واقعے کی ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

سیالکوٹ میں خواتین اور بچیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات میں ایک اور افسوسناک اضافہ دیکھنے میں آیا جب گزشتہ روز15 ستمبرکو محلہ واٹر ورکس میں ایک شخص نے ایک معصوم بچی کو جنسی طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی جس فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت بھی کرلی گئی۔ سی سی ڈی اور شہریوں کی مشترکہ کوشش سے جب ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اس نے مزاحمت کرتے ہوئے جیب سے پستول نکال لیا۔

صورتحال اس وقت سنگین ہوگئی جب ملزم سے اچانک فائر ہوگیا اور گولی ملزم کے نازک حصے پر جا لگی اور وہ شدید زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا۔

اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ دورانِ علاج جب ہوش آیا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ شرمندہ ہے اور اپنی بہن، قوم اور تمام سیالکوٹ والوں سے معافی مانگتا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف اور غصے کی فضا قائم ہے، عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے درندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر مثال بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی گھٹیا حرکت کرنے کی جرأت نہ کرے۔

Related Posts