پنجاب میں فحاشی اور عریانی پر قابو نہ پایا جاسکا، قصور میں نشے اور نیم برہنہ ڈانس کی شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
جب ان کو ان حرکات پر پولیس پکڑتی ھے تو یہ لوگ پولیس والوں پر تشدد کرنے پہنچ جاتے ھیں۔ pic.twitter.com/5jcCu5SunJ
— صحرانورد (@Aadiiroy2) September 16, 2025
یہ ویڈیو پاکستان کے شہر قصور کے ایک فارم ہاؤس میں ہونیوالی پارٹی کی ہے، جہاں اپریل 2025 میں پولیس نے ناجائز ڈانسنگ اور دیگر الزامات پر ریڈ کیا تھا۔
حکومت پاکستان کو چاہیے ان کے لیے کوئی الگ جزیرہ نما شہر بسا دیں اور ان کو مکمل ازادی دیں یہ کس حد تک جاتی ہیں
— MIAN USMAN (@mianusmanmateen) September 16, 2025
قصور کے فارم ہاؤس پر اپریل 2025 میں پولیس نے چھاپہ مارا تھا جس کے دوران نیم برہنہ ڈانس اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں پر درجنوں لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کیے گئے تھے۔
اب قصور کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت کو ایسے افراد کے لیے الگ جزیرہ نما شہر قائم کر دینا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی کی آزادی کے ساتھ رہ سکیں۔
ہمارے معاشرے میں قانون کی عزت کرنا سیکھنا چاہیے۔ میں نے خود دیکھا ہے کہ کیسے لوگ پولیس سے لڑتے ہیں۔
— SANA💎 (@SANA__SKT) September 16, 2025
بعض لوگوں کا مؤقف ہے کہ معاشرے میں قانون کی عزت کو سیکھنا ناگزیر ہے کیونکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ پولیس کارروائی کرتی ہے تو یہی افراد مزاحمت کرتے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر تشدد پر اتر آتے ہیں۔
اب جتنی کرپشن اور بےغیرتی پاکستان میں ھو رھی ھے ھم نے عربوں کو پیچھے چھوڑ دیا
— kabira (@KhurkhabitoV) September 16, 2025
کچھ صارفین نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور غیر اخلاقی حرکات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے عرب معاشروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسے گروہوں کو عالمی سطح پر سند حاصل ہے اور کوئی ان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








