ملتان اور پنجاب کے دیگر کئی شہروں میں زلزلے کے زور دار جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان سے تقریباً 126 کلومیٹر دور تھا اور اس کی گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
پنجاب بھر کی انتظامیہ نے عمارتوں کی حفاظتی جانچ پڑتال کا عمل تیز کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز دن رات چوکس ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
زلزلے سے ہونے والے کسی بھی نقصان یا ہنگامی مدد کے لیے عوام پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن نمبر 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








