امریکی بیوٹی انڈسٹری کی معروف شخصیات کائلی جینر اور ہیلی بیبر ایک بار پھر میک اپ بیسٹیز کے طور پر سامنے آئی ہیں، دونوں نے اپنی کاسمیٹک برانڈز کائلی کاسمیٹکس اور روڈ بیوٹی کے ذریعے ایک ساتھ نظر آ کر مداحوں کو خوشگوار سرپرائز دیا۔
دونوں اسٹارز نے حال ہی میں ایک دوسرے کے پسندیدہ لپ پروڈکٹس کے ساتھ ویڈیو بنائی، جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر گیٹ ریڈی وِد می سیشن کرتی نظر آئیں۔
ایمی ایوارڈز: سڈنی سوینی کی سرخ لباس میں ادائیں، مداح پلکیں جھپکانا بھول گئے، شاندار تصاویر
یہ ویڈیو کائلی جینر نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس کا بیک گراؤنڈ ہیلی بیبر کے شوہر جسٹن بیبر کا گانا اسپیڈ ڈیمَن تھا۔ دونوں نے تقریباً ایک جیسے میک اپ لک تخلیق کیے اور کائلی نے کیپشن میں لکھا بیسٹیز جو لپ کومبو کرتی ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کے بعد مداحوں نے تبصروں میں دونوں برانڈز کے درمیان باضابطہ کولیب کا مطالبہ کر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ روڈ ایکس کائلی کاسمیٹکس، ہمیں چاہیے۔ دوسرے مداح نے کہا کہ گرلز کو کائلی کاسمیٹکس اور روڈ کی کولیب چاہیے۔
مداحوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آخر دونوں اسٹارز نے کون سے شیڈز استعمال کیے۔ ویڈیو میں ہیلی بیبر نے اپنے برانڈ روڈ بیوٹی کا پیپٹائیڈ لپ شیپ لگایا جبکہ کائلی نے کائلی کاسمیٹکس کے لپ لائنر سے اس کا آؤٹ لائن تیار کیا۔
یہ مختصر مگر دلکش لمحہ نہ صرف دونوں اسٹارز کی دوستی کو نمایاں کرتا ہے بلکہ میک اپ کی دنیا میں ایک نئی ممکنہ کولیب کے لیے شائقین کی توقعات بھی بڑھا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








