جینیفر لوپیز کی سابق شوہر بین ایفلک کے دفتر میں ڈائریکٹر رڈلی اسکاٹ سے گلے ملنے کی تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

Jennifer Lopez hugs director Ridley Scott during visit to Ben Affleck’s office
FILE PHOTO

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز لاس اینجلس میں اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں جب وہ اپنے سابق شوہر بین ایفلک کے پروڈکشن آفس پہنچیں، جہاں ان کی ملاقات نامور ہدایتکار رڈلی اسکاٹ سے ہوئی، جہاں دونوں کو خوشگوار انداز میں گلے ملتے اور مسکراتے دیکھا گیا۔

56 سالہ جینیفر لوپیز نے رواں سال کے آغاز میں بین ایفلک سے طلاق حتمی طور پر لے لی تھی۔ تاہم ان کی اس اچانک آمد نے یہ قیاس آرائیاں تیز کر دی ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ اپنے سابق شوہر کے ساتھ کسی پروفیشنل پروجیکٹ میں تعاون کر سکتی ہیں۔

لیزا کی ایمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری، گلابی لباس نے دل موہ لیے

گلیڈی ایٹر اور ایلین جیسی بلاک بسٹر فلموں کے ڈائریکٹر رڈلی اسکاٹ جینیفر کے ہمراہ پارکنگ ایریا میں نظر آئے۔ دونوں نے مختصر ملاقات کے بعد ایک دوسرے کو سائیڈ ہگ دیا جسے ایک ممکنہ نئے پروجیکٹ کا عندیہ سمجھا جا رہا ہے۔

اس موقع پر جینیفر نے اپنی روایتی گلیمرس اسٹائل کا مظاہرہ کیا۔ وہ برگنڈی ویلوئر سیٹ میں ملبوس تھیں، جس میں کراپڈ جیکٹ اور وائیڈ لیگ پینٹ شامل تھی۔ ہاتھ میں مگرمچھ کے ڈیزائن والا کلچ، سونے کی انگوٹھیاں اور بالوں میں بیچ ویوز کے ساتھ انہوں نے اپنا لک مزید نمایاں کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ رپورٹس کے مطابق جینیفر اب بھی 68 ملین ڈالر مالیت کے بیل ایئر مینشن میں رہائش پذیر ہیں، جو انہوں نے بین ایفلک کے ساتھ شیئر کیا تھا حالانکہ یہ مکان گزشتہ برس فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

اگرچہ بین ایفلک اپنی سابقہ بیوی کی اس ملاقات کے دوران نظر نہیں آئے لیکن انہیں حال ہی میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے سیموئل کے ساتھ دیکھا گیاجس کے بعد یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ طلاق کے باوجود دونوں کے تعلقات خوشگوار اور دوستانہ ہیں۔

ایفلک ماضی میں بھی لوپیز کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنے بچوں کے ساتھ شاندار تعلق رکھنے والی اور بہترین انسان قرار دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے 2022 میں شادی کی تھی لیکن جنوری 2025 میں ان کا ازدواجی رشتہ ختم ہو گیا۔

اس کے باوجود دونوں نے اپنے بچوں کے ساتھ ایک بلینڈڈ فیملی کا تعلق برقرار رکھا ہوا ہے۔ جینیفر کے جڑواں بچے ایمی اور میکس بھی اس خاندان کا حصہ ہیں جبکہ ایفلک اپنی سابقہ بیوی جینیفر گارنر سے تین بچوں، وائیلٹ، فِن اور سیموئل کے والد ہیں۔

گھر پر فائرنگ کے واقعے کے چند روز بعددشا پٹانی کا نیویارک فیشن ویک میں متاثر کن انداز، دلکش ویڈیو اور تصاویر

پروفیشنل سطح پر بھی لوپیز اور ایفلک کا اشتراک جاری ہے۔ جینیفر اپنی نئی فلم کس آف دی اسپائیڈر وومن میں کام کر رہی ہیں، جسے ایفلک اور ان کے دیرینہ ساتھی میٹ ڈیمن کی کمپنی آرٹسٹس ایکویٹی پروڈیوس کر رہی ہے۔

دوسری جانب ایفلک نیٹ فلکس کی ایکشن فلم دی رِپ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جو جنوری 2026 میں ریلیز ہوگی۔

Related Posts