اداکارہ دشا پٹانی نے نیویارک فیشن ویک 2025کے تحت کیلون کلائن کے شو میں ایسا لباس پہنا کہ حاضرین اور کیمرے دیکھتے رہ گئے۔
گہرے سیاہ رنگ کے جاذبِ نظر لباس اور اونچی ہیلز کے امتزاج نے ان کے انداز کو خاص طور پر نمایاں کیا، اور وہ کیمرہ فلیش لائٹس کے سامنے پُراعتماد مسکراہٹ کے ساتھ ساتھ کھڑی نظر آئیں۔
انہوں نے شو کی تقریبات میں شرکت کے دوران سوشل میڈیا پر بھی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کا انداز اور پوزیشننگ قابلِ تعریف رہی۔

یہ انٹری خاص طور پر زیادہ اہمیت کی حامل تھی کیونکہ یہ واقعہ انہی دنوں پیش آیا جب بریلی میں دشا کے والد کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ ہوا، جہاں ان گمنام حملہ آوروں نے آٹھ سے دس گولیاں چلائیں۔

دشا کے والد کا کہنا ہے کہ ابھی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی البتہ سوشل میڈیا پر ایک گروپ، گولڈی برار گروپ، نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ واقعے کے پیچھے ہے مگر پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








