ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما؛ محبت کی نئی کہانی یا محض افواہ؟ جانیں سچائی کیا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں لیکن اس بار ان کا تعلق ان کے کھیل سے نہیں بلکہ ان کے ممکنہ نئے رشتے سے جوڑا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ہاردک پانڈیا اور معروف ماڈل و اداکارہ ماہیکا شرما کو ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور دونوں کے درمیان محبت کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔

ماہیکا شرما فیشن انڈسٹری کی ایک نمایاں شخصیت ہیں جنہوں نے اپنے محنت، خوبصورتی اور پیشہ ورانہ انداز سے فیشن کی دنیا میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔ ان کا گلیمرس انداز اور اعتماد انہیں ریمپ پر اور اشتہارات میں ایک ممتاز مقام دیتا ہے۔

ماہیکا نے اپنی تعلیم معاشیات اور فنانس میں مکمل کی اور پھر ماڈلنگ و اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ ابتدا میں انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مگر ان کے عزم اور محنت نے انہیں اس میدان میں کامیابی سے ہمکنار کیا۔

سوشل میڈیا پر بھی ماہیکا کا فیشن اسٹائل خوب مقبول ہے چاہے وہ ریمپ واک ہو، فوٹو شوٹ یا عام دن کا اسٹائل ان کی شخصیت ہر جگہ خاص نظر آتی ہے۔ وہ مسلسل نئے پروجیکٹس اور اشتہارات کے ذریعے اپنی پہچان کو مزید مضبوط کر رہی ہیں۔

ہاردک پانڈیا کی سابقہ زندگی بھی خبروں کی زد میں رہی ہے۔ وہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ شادی شدہ تھے جس کی تجدید انہوں نے 2023 میں کی مگر 2024 میں دونوں کا رشتہ ختم ہوگیا۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا ہاردک پانڈیا اور ماہیکا شرما واقعی ایک دوسرے کے قریب ہیں یا یہ صرف افواہیں ہیں؟ وقت ہی بتائے گا کہ یہ نیا رشتہ کس حد تک سچائی پر مبنی ہے۔

Related Posts