پنجاب میں سی سی ڈی کی کارروائیوں کے باوجود خواتین سے جنسی ہراسانی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں مزید دو خواتین کو ہراساں کرنے کی شرمناک ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گوجرانولہ کےعلاقہ محلہ غلام حسین والا گلی میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب ایک طالبہ ٹیوشن پڑھ کےگھرکوجا رہی تھی پیچھے سے ایک اوباش نوجوان نے اس کو اکیلےدیکھ کرہراساں کرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب سیالکوٹ میں ایک اور بچی کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔
سیالکوٹ میں ایک اور بچی کو ہراساں کرنے کا واقعہ
اس شخص کے نیفے میں پستول کب چلے گا؟— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) September 16, 2025
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نیفے میں پستولیں چل بھی رہی ہیں پھر بھی کام جاری و ساری یا سرعام کسی ایک مجرم کو بھری عوام میں انکاؤنٹر کیا جائے، لاش کو گھسیٹا جائے، شاید لوگوں کے دماغ میں خوف پیدا ہوجائے۔
نیفے میں پستولیں چل بھی رہی ہیں پھر بھی کام جاری و ساری یا سرعام کسی ایک مجرم کو بھری عوام میں انکاٶنٹر کیا جاۓ لاش کو گھسیٹا جاۓ شاید لوگوں کے دماغ میں خوف پیدا ہوجاۓ
— Fearless Eagle (@FayyazA93087698) September 16, 2025
ایک صارف نے لکھا نیفے میں پستول اور بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر ہاتھ ٹوٹنے سے ان لوگوں نے باز نہیں آنا ،ایک دو کو اپنے ہاتھوں سے دماغ میں پستول چلا کر خودکشی کرنے سے ہی باز آئیں گے یہ لوگ۔ایک شخص نے لکھا نیفے میں پستول چلانےکی سزا کم ہے
نیفے میں پستول چلانےکی سزا کم ہے جو چیز اسکو تنگ کرتی اسکا سیک کباب بنا کر اسکو ہی کھلانا چاہیے
— Attar Francis Bhatti (@BhattiAtta20127) September 16, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ دنیا میں کافی بدروحیں موجود ہیں ،بہنوں کو اپنا دفاع کرنا سیکھنا چاہیے ورنہ گھر سے اکیلے نکلنا ناممکن ہو جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








