پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منگل دوسرے مسلسل دن بھی مثبت رجحان دیکھا گیا جہاں 100 انڈیکس میں 796 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 56 ہزار180 کی سطح پر پہنچ گیا جو کہ گزشتہ روز 1 لاکھ 55 ہزار 384 کی سطح پر موجود تھا۔
آج 423,098,673 حصص کا لین دین ہوا جوکہ گزشتہ دن کے 857,609,724 شیئرز کے مقابلے میں کم تھا۔ کل مارکیٹ میں شیئرز کی مالیت 27.786 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جو پچھلے دن کے 32.724 ارب روپے سے کم ہے۔
آج 483 کمپنیوں کے شیئرز میں لین دین ہوا جن میں سے 280 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 25 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
مارکیٹ میں خریداری کا رجحان خاص طور پر چند اہم شعبوں میں دیکھا گیا، جن میں گاڑی ساز کمپنیاں، کمرشل بینک، سیمنٹ، کھاد، تیل اور گیس کی کھوج کرنے والی کمپنیاں، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری شامل ہیں۔
انڈیکس میں وزن رکھنے والی کمپنیوں جیسے اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، ڈی جی کے سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل کے شیئرز میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
عالمی منڈیوں کی بات کی جائے تو ایشیائی اسٹاکس منگل کو بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ آگے بڑھے جبکہ امریکی ڈالر کی قدر کمزور رہی۔ سرمایہ کار اس توقع کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ امریکی فیڈرل ریزرو اس ہفتے اپنی پالیسی نرم کر سکتا ہے اور ممکنہ طور پر مزید سود کی شرح میں کمی کر سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








