کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے دوران 18 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس اور ملزمان کے درمیان ایک مقابلہ بھی ہوا جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں ایک اسٹریٹ کرمنل، چھ منشیات فروش، ایک گٹکا ماوا فروش اور ایک اشتہاری شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، تین کلو سے زائد (3240 گرام) چرس، 48 گرام آئس/کرسٹل، 266 تیار پڑیاں گٹکا ماوا اور 18 ہزار 200 روپے نقدی برآمد کی گئی۔
ایک اور جنسی درندہ نیفے میں گولی چلنے سے زخمی؛ سیالکوٹ واقعے کی ویڈیو دیکھیں
یہ گرفتاریاں تھانہ عزیز بھٹی، گلستانِ جوہر، پی آئی بی کالونی، بریگیڈ، جمشید کوارٹرز، مبینہ ٹاؤن اور سچل کے علاقوں میں کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جاسکیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سیف الدین، محمد حسین، سرفراز احمد، محمد صابر، محمد صادق، محمد اسد، عبدالشکور، منیب احمد، محمد فیضان، محمد جہانگیر، واجد حسین، سجاد، ندیم، شبیر، عدنان عرف عدّو، سہیل بنگالی، وجاہت اور نصراللہ شامل ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








