آخرکار عوام کو چینی بحران سے چھٹکارا مل گیا، جانئے نئی سرکاری قیمت

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

شوگر مل مالکان کے ساتھ طویل کش مکش اور بحران کے بعد آخرکار چینی کی سرکاری قیمت مقرر کردی گئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں کئی ماہ سے جاری چینی کے بحران نے عوام کو مشکلات سے دو چار کر رکھا تھا اور اس کی قیمت 200 روپے فی کلو سے زائد ہوگئی تھی، تاہم اب ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام ڈالنے کے لیے چینی کی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے چینی کے نئے نرخ مقرر کرتے ہوئے اس کی خوردہ قیمت 177 روپے اور ایکس مل پرائس 169 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

چینی کی نئی قیمت کے حوالے سے ضلع انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور دکانداروں ریٹیلرز، ہول سیلرز کو مقررہ قیمتوں پر چینی فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے دو ماہ قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کئی بار ٹینڈر بھی جاری کیے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

Related Posts