قطر پر حملے کے بعد سعودیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ، جانتے ہیں اس کا مطلب کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

وزیر اعظم شہباز شریف کے ریاض پہنچنے کے فورا بعد پاکستان اور سعودی عرب نے ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے باہمی دفاع کا معاہدہ کرلیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان ’سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘ پر دستخط ہو گئے ہیں جس کی رو سے دونوں ممالک اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان کے دفتر سے بدھ کی شب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون  کو فروغ دینا اور ’کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے‘۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ اہم ترین پیشرفت دوحہ سمٹ اور قطر پر اسرائیلی حملے کے فورا بعد ہوئی ہے اور اسے اس تناظر میں خاص اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

Related Posts