امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں شاہی پروٹوکول اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم صدر ٹرمپ نے حسبِ روایت سنجیدہ ماحول میں بھی اپنی بے ساختہ اور دلچسپ انداز سے رنگ جما دیا ہے۔
گارڈ آف آنر کی تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے پروٹوکول کی پروا کیے بغیر کنگ چارلس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ حالانکہ برطانیہ کی شاہی روایات کے مطابق بادشاہ سے آگے کوئی نہیں چلتا، مگر ٹرمپ اس روایت کو روندتے ہوئے آگے نکل گئے۔
بات یہاں تک محدود نہیں رہی، ٹرمپ نے مزید گل کھلاتے ہوئے عین اسی لمحے گارڈ آف آنر دینے والے فوجی سے گپ شپ بھی شروع کردی۔ یہ منظر دیکھ کر تقریب کا باضابطہ ماحول کچھ دیر کے لیے غیر رسمی اور دلچسپ ہوگیا۔
سیاسی اور سفارتی اہمیت رکھنے والے اس دورے کو ٹرمپ کے منفرد انداز نے مزید توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ مبصرین کے مطابق ٹرمپ اپنے مخصوص رویے سے برطانیہ کے سنجیدہ اور روایتی دورے کو غیر متوقع رنگ دے رہے ہیں۔
یہ دورہ ابھی جاری ہے، سخت روایات میں جکڑی ہوئی برطانیہ کی افسر شاہی کی ابھی سے جان پر بنی ہوئی ہے، وہ پریشانی کے ساتھ منتظر ہیں کہ دورے کے اختتام تک ٹرمپ مزید کیا گل کھلائیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








