ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے مینز جیولن مقابلے کے فائنل سے باہر ہونے کے بعد پاکستان کے جیولین کے کھلاڑی ارشد ندیم نے کہا کہ چوٹ کی وجہ سے ان کی تیاری متاثر ہوئی جس کی وجہ سے وہ اپنی کارکردگی بہتر نہیں دکھا سکے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کو ایک جذباتی پیغام دیتے ہوئے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ میرے پیارے پاکستانیوں میں آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے چیمپئن شپ کے دوران میری ہر لمحے حمایت کی۔ اگرچہ میں وہ نتیجہ حاصل نہیں کرسکا جس کی توقع تھی مگر مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے ملک کی نمائندگی عالمی اسٹیج پر کی۔
Dear Pakistanis,
I want to thank each and every one of you for your unwavering support and love throughout the World Athletics Championships. Although I couldn’t achieve the result I had hoped for in the final, I am proud to have represented our nation on the biggest stage.…
— Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) September 18, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میں نے آپ کو مایوس کیا لیکن وعدہ کرتا ہوں کہ میں اور سخت محنت کرکے زیادہ بہتر کارکردگی دکھاؤں گا۔ ان کا کہناکہ تھا کہ میں چار جولائی سے چوٹ کا شکار ہوں جس نے میری تیاری اور فٹنس پر برا اثر ڈالا لیکن اس کے باوجود میں نے اپنی پوری کوشش کی اور اس تجربے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔
ارشد ندیم نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ پاکستان کے لیے مسلسل محنت جاری رکھیں گے اور آئندہ مقابلوں میں بہتر کارکردگی کے ساتھ واپس آئیں گے۔
ارشد ندیم کی تیسری تھرو 82.75 میٹر رہی جبکہ ان کی چوتھی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا جس کی وجہ سے وہ مزید تین مواقع حاصل کرنے سے محروم رہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








