پنجاب میں پراسرار بیماری کا حملہ؛ لاہور میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

first monkeypox case of 2024 reports in Pakistan
(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس رپورٹ سامنے آگیا ہے جس لاہور کے مقامی اسپتال میں علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رحمت علی کو منکی پاکس کی علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا تھا جس کے بعد اس کے نمونے محکمہ صحت کی ریفرنس لیبارٹری کو بھیجے گئے۔ رپورٹ مثبت آنے پر مریض کو فوری طور پر آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

منکی پاکس کیا ہے؟

منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو ابتدائی طور پر بندروں میں پائی گئی، اسی لیے اس کا نام “منکی پاکس” رکھا گیا۔ 1970 کے بعد یہ بیماری مغربی افریقی علاقوں میں پھیلنا شروع ہوئی اور وہاں دہائیوں تک محدود رہی۔ اگرچہ یورپ اور امریکہ میں چند انفرادی کیسز سامنے آتے رہے، لیکن حالیہ برسوں میں اس کے افریقہ سے باہر سامنے آنے والے کیسز نے تشویش پیدا کر دی ہے۔

ماہرین کے مطابق، منکی پاکس انسان سے انسان میں قریبی جسمانی رابطے کے ذریعے پھیلتا ہے، مگر یہ کورونا وائرس کی طرح تیزی سے نہیں پھیلتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین سماجی فاصلہ رکھنے اور احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ منکی پاکس اکثر غیر محفوظ جنسی تعلقات خصوصاً ہم جنس پرستی کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، تاہم یہ ہر کیس میں ضروری نہیں۔

یہ بیماری منکی پاکس وائرس کے ذریعے پھیلتی ہے، جو ایک نایاب زونوٹک وائرس ہے یعنی یہ انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ وائرس جسم میں جلد کے زخموں، سانس کے ذریعے یا آنکھ، ناک یا منہ کے ذریعے داخل ہو سکتا ہے۔

علامات؛

بخار کے آغاز کے 1 سے 3 دن کے اندر جلد پر دانے نکلنا شروع ہوتے ہیں جو چہرے سے شروع ہو کر جسم کے دیگر حصوں تک پھیل سکتے ہیں۔

دیگر علامات میں سر درد، پٹھوں میں درد، تھکاوٹ اور گردن کی گلٹیوں کا بڑھ جانا شامل ہیں۔

انکیوبیشن پیریڈ اور دورانیہ؛

منکی پاکس کا انکیوبیشن پیریڈ عموماً 7 سے 14 دن ہوتا ہے تاہم یہ 5 سے 21 دن تک بھی ہو سکتا ہے۔ بیماری کا دورانیہ عموماً 2 سے 4 ہفتے تک رہتا ہے۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Related Posts