ماسکو: روس کے مشرقی خطے کمچاٹکا میں جمعہ کی صبح شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ8 ریکارڈ کی گئی اور یہ زمین میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جبکہ بعد میں آنے والے جھٹکوں کی شدت 5 8 تک ریکارڈ کی گئی۔
روس کی ایمرجنسی وزارت نے زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ2 بتائی ہے۔ کمچاٹکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے کہا کہ تمام ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور فوری طور پر تعلیمی اداروں اور رہائشی عمارتوں کا معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری! بس ٹکٹ کٹوائیں اور آپ بھی بغیر ویزا ان ممالک میں پہنچ جائیں
سونامی وارننگ کے مطابق کمچاٹکا کے مشرقی ساحل پر 0 5 سے 1 5 میٹر تک کی بلند لہروں کا امکان ہے جس پر عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی جاپان کے شمال میں واقع کوریل جزائر کے کچھ حصوں کے لیے بھی سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
امریکی نیشنل ویدر سروس اور پیسفک سونامی وارننگ سینٹر نے بھی الاسکا کے کچھ حصوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد سمندر میں تیز لہریں اور طاقتور کرنٹ پیدا ہو سکتے ہیں۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ کمچاٹکا کے ساحلی علاقوں میں لہریں تین میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔
کمچاٹکا ایک ایسا علاقہ ہے جو انتہائی زلزلہ خیز زون میں واقع ہے۔ صرف گزشتہ ہفتے کے دوران اس خطے میں سات شدت سے زائد کے دو بڑے زلزلے آ چکے ہیں، جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








