نیٹ فلکس کی نئی کاوش: نئی ہسپانوی پروڈکشن بلینیئرز بنکر متعارف

تازہ ترین

تازہ ترین

میڈرڈ کے قریب واقع وسیع اسٹوڈیو میں، جہاں شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے جمع تھے، نیٹ فلکس نے اپنی نئی ہسپانوی پروڈکشن بلینیئرز بنکر متعارف کرائی ہے جس کا مقصد اپنے عالمی شہرت یافتہ ڈرامے منی ہیسٹ جیسی کامیابی کو دہرانا ہے۔

یہ ڈرامہ ایک دیوہیکل زیرِ زمین قلعے میں ترتیب دیا گیا ہے، جس میں جمز، باغ اور ایک شاندار ریستوران شامل ہیں۔

منی ہیسٹ وہ سیریز تھی جس نے 2017 میں نیٹ فلکس کے لیے پہلا غیر انگریزی زبان کا عالمی ہٹ ثابت ہو کر عالمی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا منظرنامہ بدل دیا۔ ڈائریکٹر میگوے اموئیڈو نے کہا کہ اب ہمارے پاس اس کامیابی کو دہرانے کا نسخہ موجود ہے۔

دی سمر آئی ٹرنڈ پریٹی؛ متنازع مگر مقبول ویب سیریز نے نوجوانوں کو دیوانہ بنا دیا

2017 سے اب تک اسپین میں نیٹ فلکس کی جانب سے تقریباً ایک ہزار فلمیں اور سیریز بنائی جا چکی ہیں، جس سے یہ ملک عالمی سطح پر آڈیوویژول پروڈکشن کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔

نیٹ فلکس کے شریک سی ای او ٹیڈ سارینڈوس کے مطابق صرف 2024 میں ہسپانوی پروڈکشنز نے پانچ ارب گھنٹے سے زیادہ ویو شپ حاصل کی۔

منی ہائیسٹ ، اس کا اسپن آف برلن اور اسکائی روجو ہسپانوی مصنفین ایلکس پینا اور ایسٹر مارٹینیز لوباتو کی تخلیقات ہیں، جنہوں نے یہ ثابت کیا کہ مقامی کہانیاں بھی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں۔

ایلکس پینا کے مطابق انہیں کبھی اپنی کہانیوں کے ڈھانچے یا کرداروں کو عالمی ناظرین کے لیے بدلنے کی ضرورت نہیں پڑی۔

نیٹ فلکس نے اسپین میں 2015 میں قدم رکھا اور 2019 میں میڈرڈ میں اپنے پہلے امریکی حدود سے باہر اسٹوڈیوز قائم کیے، جو اب یورپ میں اس کے بڑے مراکز میں شامل ہیں۔

کمپنی نے رواں سال جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2029 تک ہسپانوی پروڈکشنز پر ایک ارب یورو سے زائد سرمایہ کاری کرے گی۔

Related Posts