کرک میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

SP among three cops martyred as twin blasts rock KP's Hangu
FILE PHOTO

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے گیس کی ایس ایم ایس پائپ لائن کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے انڈس ہائی وے کے قریب پائپ لائن کے ساتھ بم نصب کیا، جو رات گئے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور اطراف کے علاقے لرز اٹھے۔

افغان باشندے دہشت گردی میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد گیس کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد پولیس، دیگر ادارے اور گیس ڈپارٹمنٹ کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد مرمتی کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرک واحد ضلع تھا جو گزشتہ بیس برسوں سے دہشت گردی کے خطرے سے محفوظ رہا، تاہم حالیہ واقعات کے بعد حالات بدل گئے ہیں۔ کرک معدنی وسائل سے مالا مال ضلع ہے، جہاں تیل، گیس، یورینیم، جپسم اور کوئلے کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

ماہرین کے مطابق کرک میں صوبے کے دیگر اضلاع کی نسبت شرح خواندگی زیادہ ہے، جہاں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

Related Posts