معروف گلوکار زوبین گرگ المناک حادثے میں انتقال کرگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

نامور بھارتی گلوکار زوبین گرگ ایک کنسرٹ کے دوران، فائل فوٹو

بھارت کے نامور گلوکار، موسیقار اور اداکار زوبین گرگ 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی موت ایک المناک اسکوبا ڈائیونگ حادثے کے دوران سنگاپور میں پیش آئی۔

اطلاعات کے مطابق زوبین گرگ کو سمندر سے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں رکھا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

زوبین گرگ کا اصل نام زوئ بین بارتھاکر تھا۔ انہوں نے اپنی منفرد آواز اور کمپوزیشن کے ذریعے بھارتی موسیقی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ وہ نہ صرف گلوکار بلکہ اداکار، نغمہ نگار اور میوزک ڈائریکٹر بھی تھے۔ ان کے کیریئر کا سب سے مقبول ہندی گانا “یا علی” (فلم گینگسٹر) تھا، جس نے انہیں ملک گیر شہرت دی۔

زوبین گرگ کی موت کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ مختلف فلمی اور موسیقی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ بیک وقت ہندی، آسامی اور دیگر زبانوں میں گانے کے باعث بھارت کی کثیر لسانی موسیقی کا ایک اہم چہرہ سمجھے جاتے تھے۔

Related Posts