امیروں کی سوشل میڈیا پارٹی ختم؟ ایف بی آر نے لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم میدان میں اتار دی

تازہ ترین

تازہ ترین

FBR’s Clarification on Active Taxpayers List Sparks Confusion
FILE PHOTO

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر مہنگی گاڑیوں، کپڑوں، زیورات، گھڑیوں اور شاہانہ طرزِ زندگی کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف شکنجہ کسنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایک لاکھ ایسے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے جو دولت کا بے دریغ مظاہرہ کرتے ہیں مگر انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرواتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے ایسے نان فائلرز کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز ہوگا۔ اس مقصد کے لیے ایک خصوصی لائف اسٹائل مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز اور تصاویر کا بغور جائزہ لے کر فہرستیں تیار کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان افراد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو شادیوں پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں، نوٹ نچھاور کرتے ہیں یا غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں لیکن اپنی آمدنی کو قانونی طور پر ظاہر نہیں کرتے۔ شادیوں پر 20 ہزار ڈالر مالیت کے ملبوسات پہننے والے اور کروڑوں روپے کے اخراجات کرنے والوں کے ٹیکس گوشواروں سے میل نہ کھانے پر سخت سوالات کیے جائیں گے۔

ایف بی آر نے نادرا کے تعاون سے ایسے افراد کی شناخت اور مالی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جن میں کریڈٹ کارڈز، اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز، اور بیرون ملک سفر کے ریکارڈ شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس سال 2024 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں دی جائے گی۔

Related Posts