بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ماں بننے کی افواہیں ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں،سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مرون رنگ کے گاؤن میں اپنا بیبی بمپ نمایاں کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
یہ تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سب نے اداکارہ کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔
کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ یہ لمحہ انہیں کرینہ کپور کی پریگنینسی کی یاد دلاتا ہے جبکہ کچھ نے کہا کہ وہ برسوں سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ ایک مداح نے لکھا کہ میں ان کے لیے بے حد خوش ہوں، بہت بہت مبارک ہو!۔
Here she is, BTS new picture of Katrina kaif for what looks like an ad
byu/Naive_Cause8984 inBollyBlindsNGossip
یہ پہلی بار نہیں کہ کترینہ کیف کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی ہیں۔ 30 جولائی کو ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وکی کوشل کے ساتھ ممبئی کے فیری پورٹ پر دیکھی گئی تھیں۔
اس موقع پر انہوں نے اوور سائزڈ وائٹ شرٹ اور ڈھیلا پاجامہ پہنا ہوا تھا اور ان کا محتاط اندازِ چال لوگوں کو چونکا گیا جس سے قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئیں۔
گزشتہ ماہ 7 اگست کو ایک اور پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ جوڑا اکتوبر یا نومبر میں پہلے بچے کے والدین بننے والا ہے لیکن بعد میں یہ خبر محض افواہ ثابت ہوئی۔
کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کب متوقع، مہینہ جانتے ہیں؟
اب بھی کترینہ اور وکی نے نہ تو اس بارے میں تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی ہے مگر مداح ان کے اعلان کے شدت سے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے سِکس سینسز فورٹ، ساوائی مادھوپور میں شاہانہ انداز میں شادی کی تھی۔
اداکاری کے میدان میں کترینہ کیف کو آخری بار جنوری 2024 میں ریلیز ہونے والی کرائم تھرلر فلم میری کرسمس میں دیکھا گیا جس میں ان کے ساتھ ساوتھ کے معروف اداکار وجے سیتھوپتی بھی شامل تھے۔ اس فلم میں رادھیکا آپٹے، سنجے کپور اور ادیتی گوویتریکار بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








