بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیشا پٹانی نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کا جادو چلا دیا ہے، حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بلیک ڈریس میں نہایت دلکش اور بولڈ انداز میں نظر آرہی ہیں۔
ان کی یہ تصاویر دیکھ کر مداحوں نے ایک بار پھر ان کے انداز پر فدا ہونے کا اظہار کیا۔دیشا پٹانی کا یہ فوٹوشوٹ انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔
اداکارہ اپنی بولڈ اور منفرد اسٹائل کے لیے مشہور ہیں اور اس بار بھی انہوں نے اپنی شخصیت سے مداحوں کو متاثر کر دیا ہے۔
بلیک اسٹریپی ڈریس میں ان کا یہ نیا لک انتہائی جرات مندانہ ہے، جس کی گہری نیک لائن نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
ان تصاویر میں دیشا نے ہمیشہ کی طرح ہلکا اور نیوڈ میک اپ اپنایا ہوا ہے۔ گلاس لِپ اسٹک ان پر خوب جچ رہی ہے جبکہ نرم لہروں والے بالوں کے ساتھ کھلے بال ان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
اداکارہ کا یہ لباس بیک لیس ہے جس میں صرف نیٹ واضح ہے اور وہ سائیڈ پوز دیتے ہوئے اپنے اسمارٹ فگر کو نمایاں کر رہی ہیں۔
کترینہ کیف کے بیبی بمپ کی تصاویر وائرل، مداحوں میں خوشی کی لہر
ایک تصویر میں دیشا پٹانی ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ پوز دے رہی ہیں، جسے مداحوں نے بے حد سراہا ہے۔ مداحوں نے ان کی تصاویر پر دل اور آگ کے ایموجیز کے ساتھ ردعمل دیتے ہوئے ان کی ادا اور گریس کی تعریف کی ہے۔
دیشا پٹانی کے اس بلیک نیٹ ڈریس میں سائیڈز پر نیٹ کا استعمال ان کے انداز کو اور بھی اسٹائلش اور گلیمرس بنا رہا ہے، جس نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








