تارک مہتا کا الٹا چشمہ! آپ کے فیورٹ فنکار ایک قسط کے کتنے پیسے لیتے ہیں، سب سے مہنگا کون؟

تازہ ترین

تازہ ترین

TMKOC All Actors Salary Per Episode
ONLINE

بھارت کا مقبول ترین کامیڈی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ 17 برسوں سے ناظرین کو محظوظ کر رہا ہے اور آج بھی یہ ڈرامہ ٹی وی اسکرین پر اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے، حالیہ رپورٹس کے مطابق اس وقت ڈرامے کے مرکزی اداکار فی قسط لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں۔

ڈرامے کے سب سے بڑے اور مرکزی کردار جیٹھا لال، جسے دلیپ جوشی ادا کر رہے ہیں، آج بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکار ہیں۔ وہ فی قسط تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے کما رہے ہیں۔

ان کے والد چمپک لال کا کردار ادا کرنے والے امیت بھٹ فی قسط 70سے 80ہزار روپے وصول کرتے ہیں جبکہ آتما رام بھیڑے کے کردار میں مندرا چندوڈکر 80سے 90ہزار روپے لے رہے ہیں۔

اداکارہ دیشا پٹانی کا دلکش فوٹو شوٹ، مداحوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

ببیتا جی کا کردار ادا کرنے والی منمُن دتہ فی قسط 50سے 75ہزار روپے تک کماتی ہیں ج کہ ان کے شوہر آئیر کا کردار نبھانے والے تنوج مہاشبدے کی تنخواہ 65سے 80ہزار روپے تک ہے۔

مدھو بھیڑے کا کردار ادا کرنے والی سونالیکا جوشی فی قسط 35سے پچاس ہزار روپے کما رہی ہیں۔ اسی طرح شام پاتھک ساٹھ ہزار روپے فی قسط لیتے ہیں۔

ٹپو سینا کے نوجوان اداکار جن میں ٹپو اور اس کے دوست شامل ہیں، فی قسط دس سے پندرہ ہزار روپے کماتے ہیں۔ ان کی آمدنی اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ وہ کسی مخصوص قسط میں کتنا وقت اسکرین پر نظر آتے ہیں۔ خواتین منڈلی کے دیگر کردار بھی فی قسط پینتیس سے ساٹھ ہزار روپے تک وصول کرتے ہیں۔

سن 2021کی پرانی رپورٹس کے مطابق ان ہی اداکاروں کی تنخواہیں اس وقت کہیں کم تھیں۔ مثلاً ببیتا جی اور آئیر پہلے کم معاوضہ لیتے تھے لیکن اب ان کے حصے میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم ٹپو سینا کے اداکاروں کی آمدنی تقریباً وہی ہے کیونکہ وہ ہر قسط میں موجود نہیں ہوتے۔

دلیپ جوشی آج بھی سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ہیں جبکہ دیگر مرکزی کردار درمیانی درجے کی تنخواہیں لے رہے ہیں۔ چھوٹے کردار یا محدود اسکرین ٹائم والے اداکار اب بھی فی قسط کم از کم 10سے 30ہزار روپے تک محدود ہیں۔

ماہرہ خان نے ٹک ٹاک اسٹار شہزادی کی وائرل ویڈیو پر ری کریئٹ کر کے مداحوں کے دل جیت لیے

اس ڈرامے کی مقبولیت اور طویل عرصے سے جاری رہنے کی وجہ سے اس کی پروڈکشن لاگت میں اضافہ ہوا ہے جس نے براہِ راست اداکاروں کی تنخواہوں پر بھی اثر ڈالا ہے۔

یہ اعداد و شمار نہ صرف مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں بلکہ ان اداکاروں کے لیے بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں جو انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

تارک مہتا کا الٹا چشمہ آج بھی بھارتی ٹیلی ویژن کی تاریخ کا سب سے کامیاب اور طویل المدتی کامیڈی شو مانا جاتا ہے، اور اس کے اداکار اس کامیابی کے حقیقی وارث ہیں۔

Related Posts