پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے حال ہی میں ٹک ٹاک کی مقبول شخصیت شہزادی سمرا کا وائرل ویڈیو ری کریئٹ کرکے مداحوں کو حیران کر دیا۔
شہزادی اپنی دلکش اور مزاحیہ انداز میں مداحوں کے کمنٹس کے جوابات دینے کی وجہ سے شہرت پا چکی ہیں اور اب ماہرہ خان کے اس اندازِ خراجِ تحسین نے ان کی مقبولیت کو مزید بلند کر دیا ہے۔
پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی دورہ بنگلہ دیش کی تیاری! دلکش ویڈیو
شہزادی سمرا نے ٹک ٹاک پر اپنی منفرد اور معصوم انداز میں طنزیہ کمنٹس کا جواب دینے کے باعث راتوں رات شہرت حاصل کی۔
بہت سے صارفین نے ان کے انداز اور شخصیت کا موازنہ ماہرہ خان، ایشوریا رائے اور رانی مکھرجی جیسی نامور شخصیات سے کیا۔ لیکن منفی ردعمل دینے کے بجائے شہزادی نے ان کمنٹس کو مزاحیہ ویڈیوز میں ڈھال کر سوشل میڈیا پر وائرل کردیاجس نے ان کے مداحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ کیا۔ اسی مقبولیت کے باعث وہ حال ہی میں ندا یاسر کے شو میں بھی مدعو کی گئیں۔
مداحوں کے لیے سب سے حیرت انگیز لمحہ اس وقت آیا جب ماہرہ خان نے شہزادی کے انہی وائرل ویڈیوز میں سے ایک کو دوبارہ بنایا۔ سفید خوبصورت لباس میں ملبوس ماہرہ نے شہزادی کے تاثرات، اندازِ گفتگو اور مخصوص اسٹائل کو بخوبی نبھایا۔ مداحوں نے نہ صرف ماہرہ کے حسن اور دلکشی کی تعریف کی بلکہ ان کے اس دوستانہ قدم کو بھی خوب سراہا۔
اس ویڈیو پر شہزادی سمرا نے بھی ردعمل دیتے ہوئے اسے اپنے انسٹاگرام پر دوبارہ شیئر کیا اور ماہرہ خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ جواباً ماہرہ نے بھی اس نوجوان انفلوئنسر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس خوبصورت لمحے کو بھرپور طریقے سے سراہا اور تبصرہ کیا کہ اس طرح شہزادی سمرا کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک نئے انفلوئنسر کی کامیابی کا اعتراف ہے بلکہ اس بات کی بھی مثال ہے کہ کس طرح ایک سپر اسٹار نئی نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہ سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








