پاکستان اور بھارت میں مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی دورہ بنگلہ دیش کی تیاری! دلکش ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistani actress Hania Aamir to make her maiden Bangladesh visit.
ONLINE/ FILE PHOTO

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر پہلی بار سن سِلک بنگلہ دیش کی دعوت پر ڈھاکہ کا دورہ کرنے جارہی ہیں۔

ان کا یہ دورہ سن سِلک کی نئی تشہیری مہم کا حصہ ہے جس میں برانڈ نے حال ہی میں وٹامن سی اور ای سے بھرپور بلیک شائن فارمولہ متعارف کرایا ہے جو بالوں کو شفاف اور چمکدار بنانے کا وعدہ کرتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by MM News (@mmnewsdottv)

 

ہانیہ عامر ڈھاکہ میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کریں گی جہاں انہیں باضابطہ طور پر سن سِلک بنگلہ دیش کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اداکارہ کئی روز تک بنگلہ دیش میں قیام کریں گی اور مختلف تشہیری سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔

سن سِلک ہیئر ایکسپرٹ بی ڈی کے فیس بک پیج پر 15 ستمبر کو ہانیہ عامر کا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں اداکارہ نے کہاکہ ہیلو بنگلہ دیش، میں ہانیہ ہوں۔

سوچو ذرا، میں سن سِلک کے ساتھ ڈھاکہ آرہی ہوں۔ جلد آپ سب سے ملاقات ہوگی۔ اس پیغام کے بعد وہاں کے مداحوں میں بے حد جوش پایا جارہا ہے۔

تیجسوی پرکاش اور شہناز گل باسی لک میں ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز

ہانیہ عامر کئی برسوں سے پاکستان میں سن سِلک کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں اور اب یہ دورہ برانڈ کی خطے میں تشہیری مہم کو وسعت دینے کا حصہ ہے۔

ان کی آمد نہ صرف سن سِلک کی مہم کو تقویت دے گی بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے شائقین کے درمیان تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرے گی۔

ہانیہ عامر نے 2016 میں فلم جاناں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعدازاں ڈراموں میرے ہمسفر ، دلربا ، انا اور کبھی میں کبھی تم کے ذریعے شہرت حاصل کی۔

لاکھوں میں تنخواہ، بھاری مراعات! لڑکیاں انٹر کے بعد ایسے ایئر ہوسٹس بن سکتی ہیں، تمام معلومات

اس کے ساتھ ساتھ وہ پنجابی فلم سردار جی 3 میں بھی جلوہ گر ہوئیں جسے پاکستان میں بے حد پسند کیا گیا۔

اپنی ہمہ جہت اداکاری، دلکش شخصیت اور منفرد انداز کے باعث وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش میں بھی بڑی تعداد میں مداحوں کی مقبول ترین فنکارہ سمجھی جاتی ہیں۔

کمپنی کے مطابق ہانیہ عامر کے دورے اور سن سِلک کے خصوصی ایونٹ سے متعلق مزید تفصیلات جلد سن سِلک بنگلہ دیش کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کی جائیں گی۔

Related Posts