ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025 کے فیصلہ کن سپر فور مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش نے سری لنکا کو چار وکٹس سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 169 رنز کا ہدف آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
توحید ہردوئے نے 58 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان لٹن داس 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سیف حسین 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، تنزید حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ شمیم حسین نے 14 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب وے ونندو ہسارنگا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا۔
دسن شناکا نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، کپتان چرتھ اسالنکا نے 21 رنز بنائے۔
اوپنر پتھم نسانکا 22 رنز بنا کر تسکین احمد کا نشانہ بنے، کوشل مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہدی حسن نے دو اور تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلادیش کے کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








