ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلے سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں۔ دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران چیئرمین نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے بھی خصوصی گفتگو کی جس میں میچ کی تیاریوں اور حکمتِ عملی پر بات چیت کی گئی۔
PCB Chairman Mohsin Naqvi meets Pakistan players in Dubai pic.twitter.com/9OOo4jNKal
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 20, 2025
دوسری جانب قومی کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ میدان میں بھرپور پریکٹس کرتے دکھائی دیے جس سے واضح ہوتا ہے کہ ٹیم آج کے اہم میچ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاک، بھارت تاریخی ٹکراؤ؛ دبئی میں سٹے بازوں نے بھی میدان سجالیا
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا اہم مقابلہ آج شام 7:30 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








