خوشدل شاہ باہر، نیا کھلاڑی تیار؟ ممکنہ پلیئنگ الیون میں حیران کن تبدیلیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ سے پہلے پاکستان ٹیم میں کئی اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے گروپ میچ میں شکست کھانے کے بعد ٹیم کے دو کھلاڑی آج میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ خوشدل شاہ، جو یواے ای کے خلاف ٹیم کا حصہ تھے ان کے میچ میں کھیلنے کا امکان کم ہے جبکہ مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور اسپنر سفیان مقیم کو بھی ممکنہ طور پر ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی۔

محسن نقوی نے گرین ٹیم کا مورال بڑھا دیا؛ دبئی میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

نئی حکمتِ عملی کے تحت، قومی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کی بیٹنگ لائن کو اس بار اسپنر کے بجائے فاسٹ بولنگ کے ذریعے روکا جائے گا تاکہ ابتدائی بولنگ میں انکو دباؤ میں لایا جا سکے۔

ممکنہ پلیئنگ الیون کچھ یوں ہو سکتی ہے؛

صائم ایوب

صاحبزادہ فرحان

فخر زمان

فہیم اشرف

سلمان علی آغا (کپتان)

محمد نواز

حسین طلعت

محمد حارث (وکٹ کیپر)

شاہین شاہ آفریدی

حارث رؤف

ابرار احمد

یہ ٹیم آج شام تقریباً ساڑھے سات بجے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت سے میچ کیلئے میدان میں اترے گی جہاں توقع ہے کہ یہ ترکیب ٹیم کو ایک مضبوط آغاز دلائے گی۔

Related Posts