آخر ایسا کیا کردیا پاکستانی ٹیم نے؟ سنیل گواسکر غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سابق بھارتی کپتان اور معروف کرکٹ تجزیہ کار سنیل گواسکر نے پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس منسوخ کرنے پرغصے سے تلملا گئے۔

سابق بھارتی کپتان نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اس فیصلے کے پیچھے کیا سوچ تھی لیکن ان کے علم میں ہے کہ بین الاقوامی میچز کے دوران پریس کانفرنسز ایک لازمی عمل سمجھی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم ایسا عمل نہیں کرتی تو اس کے نتائج کیا ہو سکتے ہیں یہ واضح نہیں لیکن موجودہ دور میں میڈیا کو اعتماد میں لینا اور معلومات فراہم کرنا بہت اہم ہے۔

یاد رہے کہ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے سے قبل دبئی اسٹیڈیم میں شیڈول پریس کانفرنس اچانک منسوخ کر دی گئی۔ پاکستانی ٹیم یا سپورٹ اسٹاف کے کسی رکن کو شام 6 بجے میڈیا سے گفتگو کرنی تھی تاہم بغیر کسی واضح وجہ کے یہ سیشن کینسل کر دیا گیا۔

یہ پہلی بار نہیں کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران پریس کانفرنس منسوخ کی ہو۔ اس سے قبل یو اے ای کے خلاف گروپ میچ سے پہلے بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آ چکا ہے، جب پی سی بی نے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی ٹیم آج گرین شرٹ سے ملائے گی ہاتھ یا روایات کو کرے گی نظر انداز؟

پاک بھارت میچ کے دوران ایک اور تنازع بھی سامنے آیا، جب بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے وقت پاکستانی کھلاڑی سلمان علی آغا سے مصافحہ نہیں کیا۔ بعد ازاں، میچ جیتنے کے بعد بھی یادیو اور شیوم دوبے بغیر کسی مصافحے کے سیدھا ڈریسنگ روم چلے گئے۔ اس واقعے پر ردِعمل کے بعد میچ ریفری پائکرافٹ نے پاکستانی کپتان اور ٹیم منیجر سے ملاقات کر کے معذرت کی تھی۔

یہ تمام واقعات ٹورنامنٹ کے ماحول پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور کرکٹ کے کھیل میں روایتی رواداری اور احترام کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر رہے ہیں۔

Related Posts