ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے سے قبل پاکستان نے بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی مگر میچ ختم ہونے کے بعد روایتی ہاتھ ملانے کی رسم نہ ہونے نے کھلونوں اور شائقین دونوں میں مایوسی پھیلائی۔
واقعات کی تفصیل
گروپ میچ کے دوران ٹاس کے وقت بھارت کے کپتان سریاکمار یادیو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہ ملایا جیسا کہ روایت ہے جبکہ میچ ختم ہونے کے بعد بھی انڈین کھلاڑی سیدھے ڈریسنگ روم کی طرف روانہ ہو گئےاور پاکستانی کھلاڑی ہاتھ ملانے کا انتظار کرتے رہے۔
ردعمل اور تنقید
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت کی اس حرکت کو“poor sportsmanship” قرار دیا اور کہا کہ کھیل میں روایات کی پاسداری ہونی چاہیے۔

سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو قدم مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کو کھیل میں گھسانا درست نہیں ہے۔
معروف وکٹ کیپر اور سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ یہ واقعہ کھیل کی روایتی شائستگی پر داغ ہے اور لوگوں کو اس کو یاد رہے گا۔
Yes you are India cricket , yes you are the best team in the world .. but not to shake hands at the end of the game .. shows your real colours !!! Pakistan players were waiting but Indian players went inside dressing room !! Where is ICC#AsiaCup2025 #INDvsPAK pic.twitter.com/zRv16mrjMc
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) September 14, 2025
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بیان دیا کہ پاکستان کی ٹیم ہاتھ ملانے کی پیشکش کے لیے تیار تھی مگر بھارت کی ٹیم نے ایسا نہ کیا۔
پاک، بھارت تاریخی ٹکراؤ؛ دبئی میں سٹے بازوں نے بھی میدان سجالیا
آج کی توقعات
آج جب دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں دوبارہ مدمقابل ہوں گی شائقین یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہاتھ ملانے کی روایتی آداب برقرار رہیں۔ یہ واقعہ صرف کھیل کی روایت نہیں بلکہ احترام اور عزت کی علامت بھی سمجھا جاتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








