تخلیقی برینڈز کے ساتھ مایا علی کی فیشن انڈسٹری میں دھماکے دار انٹری

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

معروف اداکارہ اور اسٹائل آئیکون مایا علی نے باضابطہ طور پر فیشن انڈسٹری میں قدم رکھتے ہوئے اپنے دو نئے ملبوسات کے برانڈز لانچ کیے ہیں “مایا ایسینشلز” اور “مایا پریٹ آفیشل” جو ان کے منفرد انداز کو جدید رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ کرتے ہیں۔

“مایا ایسینشلز” روزمرہ استعمال کے کپڑوں پر مبنی ہے جو اسکول، کالج اور دفاتر جانے والی خواتین کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ نرم کپڑوں، اسمارٹ کٹس اور ہمہ جہت ڈیزائنز پر مشتمل یہ کلیکشن ہر طرح کی ورائٹی پیش کرتا ہے، صبح کی کلاسز کے لیے نفیس کرتوں سے لے کر مصروف کام کے دنوں کے لیے باوقار لباس تک، جسے آج کی جدید پاکستانی خواتین کے لیے اولین انتخاب بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب “مایا پریٹ آفیشل” شادی اور تہواروں کے لیے لگژری کلیکشن پیش کرتا ہے۔ نفیس کڑھائی والے لہنگوں سے لے کر باریک گوٹہ کناری والے گاؤنز تک، یہ کلیکشن شان و شوکت اور روایتی دستکاری کی جھلک دکھاتا ہے۔

اس کلیکشن میں خصوصی جیولری اور لوازمات کا انتخاب بھی شامل ہے تاکہ ان کے ملبوسات کو مزید خوبصورت انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

اپنے اس نئے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مایا علی نے کہا کہ فیشن ہمیشہ سے میری شخصیت کا حصہ رہا ہے اور ان برانڈز کے ذریعے میں نے کچھ ایسا تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے جو میرے جیسا ہو، حقیقی، باوقار اور سب کے لیے قابلِ رسائی۔

“مایا ایسینشلز” اور “مایا پریٹ آفیشل” اب ملک بھر میں آن لائن آرڈرز کے لیے دستیاب ہیں اور یوں پاکستان میں سیلیبرٹی لیڈ فیشن کے لیے ایک نیا معیار قائم کر دیا گیا ہے۔

Related Posts