ملکی برآمدات میں نئی تاریخ رقم، پاکستانی بیف کی خلیجی مارکیٹ میں دبنگ انٹری

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

پاکستانی گوشت کمپنی اور متحدہ عرب امارات کی ایک فرم کے درمیان ایک بڑا برآمدی معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے پاکستان کی گوشت کی صنعت اور خلیجی خطے کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لیے ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مطابق ڈی آرانگ میٹ کمپنی لمیٹڈ متحدہ عرب امارات کو 81 لاکھ ڈالر مالیت کا جما ہوا ہڈیوں سے پاک بیف (Frozen Boneless Beef) برآمد کرے گی۔ یہ گوشت صنعتی پروسیسنگ اور گھریلو دونوں مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس معاہدے کو پاکستان کے برآمدی شعبے کے لیے ایک سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر تجارتی تنوع لانے اور مشرقِ وسطیٰ کی مارکیٹ میں اپنا دائرہ وسیع کرنے کے حوالے سے۔

یو اے ای کا 9 ممالک کو ویزا دینے سے انکار؛ کیا پاکستان بھی اس فہرست میں ہے؟

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معاہدہ مستقبل میں مزید شراکت داریوں اور پاکستانی گوشت کی بیرونِ ملک بڑھتی ہوئی طلب کا باعث بن سکتا ہے۔

کمپنی کے نمائندوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے فوڈ سیفٹی اسٹینڈرڈز اور سپلائی کی صلاحیت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

اعلیٰ معیار کے پروٹین کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر یہ معاہدہ پاکستان کو حلال گوشت کی مارکیٹ میں ایک مسابقتی کھلاڑی کے طور پر مستحکم کرے گا۔

یہ پیشرفت ملک کی برآمدی آمدنی میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مویشیوں اور گوشت پروسیسنگ کی صنعتوں کی ترقی میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔

Related Posts