شادی پر سونا پہننا اب صرف خواب! آج قیمت کونسی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold surges to record Rs410,278 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر میں مزید اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 23 ستمبر 2025 بروزمنگل پاکستان میں فی تولہ 24 قیراط سونا 5100 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کا ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے ریکارڈ کی گئی۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ آج فی تولہ چاندی 42 روپے بڑھ کر 4637 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 3975 روپے ہوگئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کیا چل رہا ہے؟ صبح سویرے سرمایہ کاروں کی موجیں لگ گئیں

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان جاری ہے جہاں ایک اونس سونا 51 ڈالر اضافے سے 3770 ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی 44.10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جس میں 0.42 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مہنگائی، کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی غیر یقینی حالات سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔

Related Posts