پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے اور ابتدائی لمحات میں ہی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 9 بج کر 35 منٹ پر مارکیٹ انڈیکس 158,318.81 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا جوکہ گزشتہ روز کے 157,554.66 پوائنٹس کے مقابلے میں واضح بہتری کا عندیہ دے رہا ہے۔
گزشتہ روز مندی کا رجحان
پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا تھا، اور 100 انڈیکس میں 482.71 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 0.31 فیصد کمی کے ساتھ 157,554.66 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور پاؤنڈ کی اونچی اڑان، جانیں آج کے تازہ فاریکس ریٹس
گزشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1.66 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 60.90 ارب روپے رہی۔ اس کے مقابلے میں پچھلے سیشن میں 2.04 ارب شیئرز کی لین دین ہوئی تھی، جن کی مجموعی مالیت 69.27 ارب روپے رہی تھی۔ حجم اور مالیت دونوں میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
مارکیٹ میں کمپنیوں کی کارکردگی
کاروباری دن کے دوران 483 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 209 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ 252 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم 22 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
فیوچر مارکیٹ کی صورتحال
فیوچر مارکیٹ میں بھی سرگرمی دیکھنے میں آئی جہاں 46.3 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جو پچھلے دن کے 40.5 کروڑ شیئرز سے زیادہ تھا۔ اس دوران مجموعی مالیت 33.24 ارب روپے رہی جو گزشتہ روز کی 18.16 ارب روپے سے نمایاں زیادہ تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








