بھارتی اداکارہ اونیت کور ایک بار پھر اپنی دلکش اور بولڈ تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں، ٹی وی سے فلموں تک شاندار سفر کرنے والی اس حسین اداکارہ نے حال ہی میں ایسی تصویریں شیئر کیں جنہوں نے مداحوں کو دنگ کر دیا۔
اونیت کور نے اپنے انسٹاگرام پر بلیک باڈی سوٹ اور بلیک نیٹڈ اسٹاکنگ میں بولڈ فوٹوشوٹ شیئر کیا، جس میں ان کا انداز کسی ماڈرن فیشن بیوٹی سے کم نظر نہیں آ رہا۔
سادہ میک اپ، پرکشش جیولری اور ہائی ہیلز کے ساتھ ان کا یہ اعتماد بھرا انداز دیکھنے والوں کو مسحور کر گیا۔ مداح نہ صرف تصویروں کو پسند کر رہے ہیں بلکہ تبصروں میں دل کھول کر تعریف بھی کر رہے ہیں۔
اونیت کور کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کم عمری میں ہی اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے ٹی وی ریئلٹی شوز، میوزک ویڈیوز اور فلموں میں شاندار کارکردگی دکھا کر مداحوں کے دل جیتے۔
لازوال عشق کا تنازع! عائشہ عمر کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی
ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ڈانسنگ اسکلز بھی بہت سراہا جاتا ہے۔ آج وہ ایک مضبوط فین فالوونگ رکھتی ہیں اور ہر نیا انداز ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بنتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








