لازوال عشق کا تنازع! عائشہ عمر کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Ayesha Omar flaunts bold look amid controversy over Lazawal Ishq
ONLINE

پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ استنبول سے شیئر کی گئی ان کی نئی تصاویر میں وہ بولڈ پرنٹڈ لباس میں نظر آئیں، جسے اداکارہ نے انسٹاگرام پر مزاحیہ کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔

ان کا یہ انداز اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کا آنے والا ڈیجیٹل ریئلٹی شو لازوال عشق شدید تنازع کا شکار ہے۔

رواں ہفتے ریلیز ہونے والے شو کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر سخت بحث چھیڑ دی ہے۔ کئی حلقوں کی جانب سے بائیکاٹ اور ریگولیٹری اداروں کی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا۔

 

اس حوالے سے پیمرا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ شو ٹی وی چینلز پر نشر نہیں ہوگا بلکہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دکھایا جائے گا، اس لیے اس پر پیمرا کا کوئی اختیار نہیں بنتا۔

ٹیزر کے مطابق لازوال عشق میں آٹھ افراد، چار مرد اور چار خواتین، ترکی کے ایک پرتعیش ولا میں ساتھ رہیں گے اور ان کی روزمرہ کی زندگی فلمائی جائے گی۔

عائشہ عمر اس شو کی میزبانی کرتے ہوئے مغربی لباس میں مختلف ترک مقامات پر دکھائی دیں گی اور اس منصوبے کو ایک ایسے سفر کے طور پر پیش کر رہی ہیں جس کا مقصد ازل سے قائم محبت کی تلاش ہے۔

یہ شو بین الاقوامی مقبول ریئلٹی فارمیٹس لوو آئی لینڈ اور ٹو ہاٹ ٹو ہینڈل کی طرز پر بنایا گیا ہے اور ترکی کے مقبول پروگرام عشق اداسی سے متاثر ہے۔

اداکارہ دیشا پٹانی کا دلکش فوٹو شوٹ، مداحوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں

دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ پاکستان کا پہلا ڈیٹنگ کمپیٹیشن ریئلٹی شو ہوگا جس میں تقریباً سو اقساط نشر ہوں گی۔ اس دوران شرکا مختلف تعلقات بنائیں گے، مقابلے اور چیلنجز میں حصہ لیں گے، خارج ہوں گے اور آخر میں ایک جوڑے کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

اگرچہ شو کے حامی اسے ایک منفرد تجربہ قرار دے رہے ہیں لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پاکستانی اقدار اور معاشرتی روایات کے خلاف ہے۔

اسی بنیاد پر سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ رہی ہے جبکہ کچھ ناظرین یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ آیا یہ تجربہ مقامی سطح پر کامیاب ہوگا یا نہیں۔

Related Posts