اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف گرفتار کیا جائے گا بلکہ ان کی گاڑیاں بھی تھانے میں بند کر دی جائیں گی۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی شخص کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت نہ دی جائے۔
ایسے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور انہیں حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا جائے گا۔
نئے ضوابط کے مطابق یہ کارروائی نجی اور سرکاری دونوں طرح کے ڈرائیورز پر لاگو ہوگی۔ نہ ہی کسی کے لیے ذاتی ضمانت پر رہائی کی سہولت دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو عارضی کردار نامہ جاری کیا جائے گا۔
لاکھوں میں تنخواہ، بھاری مراعات! لڑکیاں انٹر کے بعد ایسے ایئر ہوسٹس بن سکتی ہیں، تمام معلومات
صرف ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی ڈرائیورز کو دوبارہ گاڑی چلانے کی اجازت مل سکے گی۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سرکاری ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ان کے دفاتر میں لائسنسنگ سروسز کا انتظام بھی کیا ہے تاکہ وہ مقررہ مدت سے پہلے اپنے لائسنس بنوا سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دیں تاکہ کسی قانونی کارروائی اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
یہ اقدام ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور ان حادثات کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے جو غیر تربیت یافتہ اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








