پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما خدیجہ شاہ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کی جانب سے سنائی گئی سزا کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں چیلنج کرتے ہوئے اپیل دائر کردی۔
اطلاعات کے مطابق یہ اپیل انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اور مدعی کے خلاف دائر کی گئی۔ اپنی اپیل میں خدیجہ شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا جناح ہاؤس حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں، یہ مقدمہ بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا اور دیگر ملزمان کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل کے اندر کیا گیا۔ اس کیس میں مجموعی طور پر 51 ملزمان نامزد تھے۔
مزید بتایا گیا کہ بارہ ملزمان کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دیا گیا، جبکہ 18 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔
بعدازاں عدالت نے خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 9 ستمبر 2025 کو سنایا گیا اے ٹی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








