عائزہ خان کا بھابھی کے استقبال پر جذباتی اظہار؛ مداحوں نے دعاؤں کی بارش کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے بھائی کی شادی کے بعد اپنی بھابی کا گھر پر استقبال کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں نے مبارکباد دینا شروع کردی۔

عائزہ خان اور دانش تیمور کے خاندان میں ایک خوشیوں بھرا دن آیا جس کا سب شدت سے انتظار کر رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام میں عائزہ نے اس موقع کو بہت بڑا دن قرار دیا۔

عائزہ خان نے لکھا کہ یہ لمحہ ان کے خاندان کے لیے اللہ کا خاص کرم ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ ان کے رشتے ہمیشہ محبت، برکت اور یکجہتی سے بھرپور رہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے ان کا ساتھ دیا۔

تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر میں عائزہ کی خوشی اور ان کی بھابھی کی جذباتی آنکھیں سب کے دلوں کو چھو گئیں۔ دانش تیمور کو بھی بطور بہنوئی خاصے محبت بھرے انداز میں دیکھا گیا جبکہ خاندان کے بزرگ افراد کی خوشی بھی قابل دید تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

سوشل میڈیا پر مداحوں نے اس موقع پر عائزہ اور دانش کے انداز کو سراہا اور خاص طور پر عائزہ کی یہ بات کہ دُلہا جائے نہ جائے دُلہن ضرور جائے گی وائرل ہو گئی۔

صارفین نے عائزہ کی دلکشی ان کی والدہ کے خوبصورت انداز اور گھر کے مجموعی ماحول کی تعریف کی، جبکہ کئی افراد نے اس موقع کو پیار، رشتہ داری اور خوشی کا حسین امتزاج قرار دیا۔

عاطف اسلم نے مداحوں کے دل چھو لیے! آٹوگراف کو بنایا یادگار تحفہ

مداحوں کی طرف سے جو دعائیں اور محبت ملی وہ اس لمحے کو مزید خاص بنا گئیں۔ سب نے دل سے نئے جوڑے کے لیے خوشیوں اور کامیابیوں کی دعائیں کیں۔

Related Posts